منگلورو، 3؍ مارچ ( ایس او نیوز) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور منگلا دیوی وارڈ سے پانچ بار کار پوریٹر بننے والے پرمانند ھ شیٹی منگل کے دن منگلورو سٹی کارپوریشن کے 22 ویں منتخب ہو گئے۔ ان کے ساتھ کنجت وائل وارڈ کی کارپوریٹر سومنگلاراؤ ڈپٹی مئیر منتخب کر لی گئیں ۔ مئیر کا عہدہ عام طبقات کیلئے منتخب تھا۔ جبکہ ڈپٹی میٹر کا عہد ہ عام زمرے کی خاتون کیلئے مختص تھا۔ مئیر پپریمانند شیٹی کو 46 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف کانگریس امیدوار انیل کمار کو صرف 14 ووٹ ملے۔ دو کونسلر غیر حاضر رہے۔ کا نگریس میں سے انیل کمار مئیر کیلئے اور جسنتاآل فرائڈ نامی خاتون کا رپویٹر نے ڈپٹی مئیر کیلئے کاغذات پیش کئے تھے۔ میسور ڈویژن کے ریجنل کمشنر ڈاکٹر پرکاش نے انتخابات کی نگرانی کی ۔ میئر ڈپٹی میئر کے الیکشن کے بعد مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے انتخابات بھی ہوئے۔
حالیہ دنوں میں ساحلی اضلاع اور افسوس منگلورو میں بی جے پی نے اپنی مقبولیت بڑھانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ان علاقوں سے بی جے پی کے زیادہ اراکین اسمبلی، ڈپٹی میئر کے عہدوں پر بی جے پی آسانی سے قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔